Blog
Books
Search Hadith

پہلی صف کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۶۶۲) عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ۔)) قَالُوا: یَا رَسُوْلُ اللّٰہِ! وَعَلَی الثَّانِی۔ قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ۔)) قَالُوا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَعَلَی الثَّانِی۔ قَالَ: ((وَعَلَی الثَّانِی۔)) قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((سَوُّا صُفُوفَکُمْ وَحَاذُوا بَیْنَ مَنَاکِبِکُمْ وَلِیْنُوْا فِی أَیْدِی اِخْوَانِکُمْ وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَدْخُلُ بَیْنَکُمْ بِمَنْزِلَۃِ الْحَذَفِ۔)) یَعْنِی أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصِّغَارِ۔ (مسند احمد: )))

سیّدنا ابوامامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور دوسری صف والے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں ۔ صحابہ نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اور دوسری صف والے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوسری صف والوں پر بھی۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنی صفوں کو سیدھا کرو، کندھوں کو برابر رکھو، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم رہو اور صف کے خلا کو پر کرو، پس بے شک شیطان بھیڑ کے چھوٹے بچوں کی طرح تمہارے درمیان گھس جاتاہے۔
Haidth Number: 2662
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۶۲) تخریج: …صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۷۷۲۷ (انظر: ۲۲۲۶۳)

Wazahat

Not Available