Blog
Books
Search Hadith

صف کے پیچھے اکیلے آدمی کا نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۲۶۶۹) حدثنا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حُصَیْنٍ عَنْ ھِلَالِ بْنِ یَسَافٍ قَالَ: أَرَانِی زِیَادُ بْنُ أَبِی الْجَعْدِ شَیْخًا بِالْجَزِیْرَۃِ یُقَالُ لَہُ وَابِصَۃُ بْنُ مَعْبَدٍ، قَالَ: فَأَقَامَنِی عَلَیْہِ وَقَالَ ھٰذَا حَدَّثَنِی أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاٰی رَجُلًا صَلّٰی فِی الصَّفِّ وَحْدَہُ فَأَمَرَہُ فَأَعَادَ الصَّلَاۃَ، قَالَ: وَکَانَ أَبِی یَقُوْلُ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۷۰)

ہلال بن یساف کہتے ہیں: ایک جزیرے میں زیاد بن ابی الجعد نے مجھے ایک بوڑھا آدمی دکھایا ، اس کو وابصۃ بن معبد کہتے تھے، انہوں نے مجھے اس بزرگ کے پاس کھڑا کیا اور کہا: اس شخص نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو صف میں اکیلا نماز پڑھتے دیکھا اور اس کو نمازلوٹانے کا حکم دیا، پس اس نے نماز دوبارہ پڑھی۔ عبد اللہ کہتے ہیں: میرے باپ (امام احمد بن حنبل) بھی اسی حدیث (میںمذکورمسئلہ) کے قائل تھے۔
Haidth Number: 2669
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۶۹) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ الترمذی: ۲۳۱، وابوداود: ۶۸۲ (انظر: ۱۸۰۰۰، ۱۸۰۰۷)

Wazahat

Not Available