Blog
Books
Search Hadith

صف کے پیچھے اکیلے آدمی کا نماز پڑھنے کا بیان

۔ (۲۶۷۱) عَنْ عَلِیِّ بْنِ شَیْبَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاٰی رَجُلًا یُصَلِّی خَلْفَ الصَّفِّ فَوَقَفَ حَتَّی انْصَرَفَ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِسْتَقْبِلْ صَلَاتَکَ، فَـلَا صَلَاۃَ لِرَجُلٍ فَرْدٍ خَلْفَ الصَّفِّ۔)) (مسند احمد: ۲۴۲۹۳)

سیّدنا علی بن شیبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ٹھہر گئے، حتیٰ کہ وہ شخص نماز سے فارغ ہوگیا، پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنی نماز دوبارہ پڑھ، کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔
Haidth Number: 2671
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۷۱) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۰۰۳ (انظر: ۱۶۲۹۷)

Wazahat

Not Available