Blog
Books
Search Hadith

اس شخص کا بیان جو صف کے بغیر رکوع کرے پھر چل کر صف میں مل جائے

۔ (۲۶۷۲) عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہُ جَائَ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاکِعٌ فَرَکَعَ دُوْنَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشٰی اِلَی الصَّفِّ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ ھٰذَا الَّذِی رَکَعَ ثُمَّ مَشٰی اِلَی الصَّفِّ؟)) فَقَالَ أَبُوْ بَکْرَۃَ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِیّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((زَادَکَ اللّٰہُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ۔)) (مسند احمد: ۲۰۷۳۱)

جب سیّدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پہنچے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رکوع کی حالت میں تھے، انہوں نے صف کے پیچھے سے ہی (نماز شروع کر کے) رکوع کر لیا اور پھر چل کر صف میں شامل ہو گئے۔نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: یہ کون آدمی تھا، جس نے پہلے رکوع شروع کیا اور پھرچل کر صف میں شامل ہوا؟ ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جی میں تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تیری حرص کو زیادہ کرے، دوبارہ ایسے نہ کرنا۔
Haidth Number: 2672
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۷۲) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۷۸۳ (انظر: ۲۰۴۵۷، ۲۰۴۵۸)

Wazahat

Not Available