Blog
Books
Search Hadith

اقامت کے بعد فرضی نماز کے علاوہ کسی اور نماز کے نہ ہونے کا بیان

۔ (۲۶۷۶) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ سَرْجِسَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ صَلَاۃُ الصُّبْحِ فَرَأَی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلًا یُصَلِّیْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ، فَقَالَ لَہُ: ((بِأَیِّ صَلَاتِکَ اِحْتَسَبْتَ بِصَلَاتِکَ وَحْدَکَ أَوْ صَلَاتِکَ الَّتِی صَلَّیْتَ مَعَنَا۔)) (مسند احمد: ۲۱۰۵۸)

سیّدنا عبد اللہ بن سرجس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: صبح کی نماز کھڑی کر دی گئی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، وہ فجر کی دو سنتیں پڑھ رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) اس سے پوچھا: تو نے کون سی نماز کو فرضی نماز سمجھا ہے، اکیلی نماز کو یااس نماز کو جو ہمارے ساتھ پڑھی ہے۔
Haidth Number: 2676
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۷۶) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۷۱۲ (انظر: ۲۰۷۷۷)

Wazahat

Not Available