Blog
Books
Search Hadith

جس آدمی نے نماز ادا کر چکنے کے بعد جماعت کو پا لیا تو وہ ان کے ساتھ نفلی نماز ادا کر لے

۔ (۲۶۸۷) عَنْ أَبِی أُبَیِّ بْنِ امْرَأَۃِ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ عُبَادَۃَ ابْنِ الصَّامتِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّہَا سَتَکُوْنُ عَلَیْکُمْ أُمَرَائُ تَشْغَلُہُمْ أَشْیَائُ عَنِ الصَّلَاۃِ حَتّٰی یُؤَخِّرُوھَا عَنْ وَقْتِہَا، فَصَلُّوْھَا لِوَقْتِہَا (وَفِی رِوَایَۃٍ: ثُمَّ اجْعَلُوا صَلَاتَکُمْ مَعَہُمْ تَطَوُّعًا) قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَاِنْ أَدْرَکْتُہَا مَعَہُمْ أُصَلِّی؟ قَالَ: ((اِنْ شِئْتَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۶۹)

سیّدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب تم پر ایسے حکمران ہوں گے، جن کو دوسرے امور نمازوں سے مشغول کردیں گے یہاں تک کہ وہ اِن کو ان کے اوقات سے مؤخر کر دیں گے، (ایسی صورت میں) تم لوگ نماز کو اس کے وقت پر ادا کر لینا اورپھر ان کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز کو نفل قرار دینا۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول ! پھر اگر میں ان کے ساتھ نماز پالوں تو (دوبارہ) پڑھ لوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہے (تو پڑھ لینا)۔
Haidth Number: 2687
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۸۷) تخریـج: …صحیح دون قولہ: ((ان شئت))، وھذا اسناد ضعیف، ابو المثنی مجھول أخرجہ ابوداود: ۴۳۳ (انظر: ۲۲۷۸۷)

Wazahat

Not Available