Blog
Books
Search Hadith

مسجد میں دو مرتبہ جماعت کرانے کا اور حدیث ’’ایک دن میں ایک نماز دو مرتبہ نہ پڑھو‘‘کا بیان

۔ (۲۶۸۹) عَنْ أَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی بِأَصْحَابِہِ، ثُمَّ جَائَ رَجُلٌ فَقَالَ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ یَتَّجِرُ عَلٰی ھٰذَا أَوْ یَتَصَدَّقُ عَلٰی ھٰذَا فَیُصَلِّیَ مَعَہ؟)) قَالَ: فَصَلّٰی مَعَہُ رَجُلٌ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۳۲)

ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی،اس کے بعد جب ایک آدمی آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کون ہے جو اس سے تجارت کرے یا صدقہ کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے؟ پھر ایک آدمی نے اس کے ساتھ نماز پڑھی۔
Haidth Number: 2689
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۶۸۹) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ الترمذی: ۲۲۰، وابوداود: ۵۷۴ (انظر: ۱۱۰۱۹، ۱۱۶۱۳)

Wazahat

Not Available