Blog
Books
Search Hadith

یوم جمعہ کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۶۹۸) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو (بْنِ الْعَاصِ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوْتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَوْ لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃِ اِلَّا وَقَاہُ اللّٰہُ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ)) (مسند احمد: ۶۵۸۲)

سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی جمعہ کے دن یا رات کو فوت ہو گا، اللہ تعالیٰ اس کو فتنۂ قبر سے محفوظ رکھے گا۔
Haidth Number: 2698
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

ٓ(۲۶۹۸) تخریـج: …اسنادہ ضعیف، ربیعۃ بن سیف لم یسمع من عبد اللہ بن عمرو، وربیعۃ ھذا و ہشام بن سعد ضیعفان، ولہ شواھد ثلاثۃ ضعیفۃ۔

Wazahat

فوائد: … ’’امام البانی k نے کہا: اس حدیث کے سیّدنا انس اور سیّدنا جابر بن عبد اللہcوغیرہ سے مروی شواہد موجود ہیں، اس لیے یہ حدیث تمام طرق کی بنا پر حسن یا صحیح ہے۔‘‘ (احکام الجنائز: ص۳۵)أخرجہ الترمذی: ۱۰۷۴ (انظر: ۶۵۸۲)