Blog
Books
Search Hadith

جمعہ کی فرضیت اور اس کو ترک کرنے پر تشدید کا بیان، نیز یہ کن لوگوں پر واجب ہے

۔ (۲۷۱۸) عَنْ أَبِی الْجَعْدِ الضَّمْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ تَرَکَ ثَـلَاثَ جُمَعٍ تَہَاوُنًا مِنْ غَیْرِ عُذْرٍ طَبَعَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَلٰی قَلْبِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۵۸۰)

ابوالجعد ضمری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو صحابی تھے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے عذر کے بغیر اور سستی کرتے ہوئے تین جمعے چھوڑ دیئے، اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دے گا۔
Haidth Number: 2718
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۷۱۸) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۱۰۵۲، والنسائی: ۳/ ۸۸، والترمذی: ۵۰۰، وابن ماجہ: ۱۱۲۵ (انظر: ۱۵۴۹۸)

Wazahat

Not Available