Blog
Books
Search Hadith

جمعہ کے لیے مسجد میں بیٹھنے اور اس کے آداب اور کسی ضرورت کے بغیر لوگوں کے کندھے پھلانگنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۲۷۷۲) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَجُلًا جَائَ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ’’زَادَ فِی رِوَایَۃٍ یَتَخَطّٰی رِقَابَ النَّاسِ‘‘ وَھُوَ یَخْطُبُ النَّاسَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، فَقَالَ: ((اِجْلِسْ فَقَدْ آذَیْتَ وَآنَیْتَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۸۲۶)

سیّدنا عبد اللہ بن بسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف آیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ کے روز لوگوں کو خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: بیٹھ جا، تو نے لوگوں کو تکلیف دی ہے اور تاخیر سے آیا ہے۔
Haidth Number: 2772
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۷۷۲) تخریـج: …اسنادہ صحیح علی شرط مسلم أخرجہ ابوداود: ۱۱۱۸، والنسائی: ۳/ ۱۰۳ (انظر: ۱۷۶۷۴، ۱۷۶۹۷)

Wazahat

Not Available