Blog
Books
Search Hadith

دو خطبوں، ان کی کیفیات اورآداب اور ان کے درمیان بیٹھنے کا بیان

۔ (۲۷۹۶) عَنْ أَبِی رَاشِدٍ قَالَ: خَطَبَنَا عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ فَتَجَوَّزَ فِی خُطْبَتِہِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ لَقَدْ قُلْتَ قَوْلًا شِفَائً فَلَوْ أَنَّکَ أَطَلْتَ، فَقَالَ اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَھٰی أَنْ نُطِیْلَ الْخُطْبَۃَ ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۹۵)

ابوراشد کہتے ہیں: سیّدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ہمیں مختصرسا خطبہ دیا۔ ایک قریشی آدمی نے ان کو کہا: آپ نے (دلوں کو متأثر کرنے والی) بہت اچھی باتیں کی ہے، لیکن اگر اس خطاب کو کچھ لمبا کر دیتے (تو بہتر تھا)۔ انھوں نے کہا: بیشک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خطبہ کو لمبا کرنے سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 2796
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۷۹۶) تخریـج:… یہ سند ضعیف ہے، اس کی سند میں ابو راشد راوی مجہول ہے، لیکن گزشتہ احادیث کا مفہوم یہی ہے کہ طویل خطبہ سے اجتناب کیا جائے۔ أخرجہ أبوداود: ۱۱۰۶(انظر: ۱۸۸۸۹)

Wazahat

Not Available