Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی حدیث کی تبلیغ اور اس کو جیسے سنا، ایسے ہی نقل کر دینے کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۸۱)۔عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((نَضَّرَ اللّٰہُ اِمْرَئً ا سَمِعَ مِنَّا حَدِیْثًا فَحَفِظَہُ حَتَّی یُبَلِّغَہُ، فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَحْفَظُ لَہُ مِنْ سَامِعٍ۔)) (مسند أحمد: ۴۱۵۷)

سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی، پھر اس کو یاد کیا، یہاں تک کہ اس کو آگے پہنچا دیا، کئی ایسے لوگ ہیں کہ جن کو حدیث پہنچائی جاتی ہے، وہ سننے والوں سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔
Haidth Number: 281
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۸۱) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ الترمذی: ۲۶۵۷، وابن ماجہ: ۲۳۲(انظر: ۴۱۵۷)

Wazahat

فوائد: …ان احادیث سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ بعد والے لوگ زیادہ فقیہ اور احادیث کو زیادہ یاد کرنے والے ہوں۔