Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی حدیث کی تبلیغ اور اس کو جیسے سنا، ایسے ہی نقل کر دینے کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۸۲)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((تَسْمَعُوْنَ وَ یُسْمَعُ مِنْکُمْ، یُسْمَعُ مِمَّنْ یَسْمَعُ مِنْکُمْ۔)) (مسند أحمد: ۲۹۴۵)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تم سنتے ہو اور تم سے بھی سنا جائے گا اور جو تم سے سنیںگے، ان کو بھی سنا جائے گا۔
Haidth Number: 282
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۸۲) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۶۵۹(انظر: ۲۹۴۵)

Wazahat

فوائد: …یہ خبر بمعنی امر ہے، یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا مقصود یہ ہے کہ صحابہ کرام، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے سن کر ضبط کریں اور پھر بعد والے لوگ ان سے سنیں، اس طرح یہ سلسلہ جاری رہے تاکہ اگلی نسلوں تک پیغام پہنچ سکے۔