Blog
Books
Search Hadith

جمعہ کی نماز کے بعد نفل پڑھنے اور ان کو فرض نماز کے ساتھ نہ ملانے کا بیان حتی کہ نمازی کسی سے کلام کرلے یا وہاں سے نکل جائے

۔ (۲۸۲۴) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا صَلَّیْتُمُ الْجُمُعَۃَ فَصَلُّوْا أَرْبَعًا۔)) فَاِنْ عَجِلَ بِکَ شَیْئٌ فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ، وَرَکْعَتَیْنِ اِذَا رَجَعْتَ۔ قَالَ ابْنُ اِدْرِیْسَ وَلَا أَدْرِی ھٰذَا مِنْ حَدِیْثِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمْ لَا۔ (مسند احمد: ۹۶۹۷)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم جمعہ کی نماز پڑھو، تو (بعد میں) چار رکعت نماز پڑھا کرو۔ پس اگر تجھے کسی چیز کی وجہ سے جلدی ہو تو دو رکعت (مسجد میں) پڑھ لو، اور جب لوٹو تو دو رکعت (گھر میں پڑھ لو)۔ ابن ادریس کہتے ہیں میں نہیں جانتا یہ الفاظ پس اگر تجھے… رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث سے ہیں یا نہیں۔
Haidth Number: 2824
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۸۲۴) تخریـج: …اسنادہ صحیح علی شرط مسلم أخرجہ مسلم، وجعل قولہ: ’’فان عجِِل بک شیئ…۔‘‘ من قول سھیل (انظر: ۷۴۰۰، ۹۶۹۹)

Wazahat

Not Available