Blog
Books
Search Hadith

روایت ِ حدیث میں محتاط رہنے اور الفاظ کو اسی طرح عمدگی کے ساتھ ادا کرنے کا بیان، جیسے وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے صادر ہوئے

۔ (۲۸۳)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِیْ لَیْلٰی یُحَدِّثُ عَنْ زَیْدٍ بْنِ أَرْقَمَؓ قَالَ: کُنَّا اِذَا جِئْنَاہُ قُلْنَا: حَدِّثْنَا عَنْْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ،قَالَ: اِنَّا قَدْ کَبُرْنَا وَنَسِیْنَا وَالْحَدِیْثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شَدِیْدٌ۔ (مسند أحمد: ۱۹۵۱۹)

ابن ابی لیلی کہتے ہیں: ہم سیدنا زید بن ارقم ؓ کے پاس جاتے اور کہتے: ہمیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے بیان کرو (پس وہ بیان کرتے تھے، لیکن جب وہ بوڑھے ہو گئے تھے تو) کہتے تھے: بیشک ہم عمررسیدہ ہو گئے ہیں اور بھول گئے ہیں، جبکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی حدیث کو بیان کرنا سخت معاملہ ہے۔
Haidth Number: 283
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۸۳) تخریج: اثر صحیح ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۵(انظر: ۱۹۳۰۴)

Wazahat

فوائد: …نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی احادیث بیان کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یہ یقین یا ظن غالب ہو کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے واقعی یہ احادیث بیان کی ہیں۔