Blog
Books
Search Hadith

عید کی نماز میں تکبیرات کی تعداد اور ان کے محل کا بیان

۔ (۲۸۵۲) عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبِ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَبَّرَ فِی عِیْدٍ ثِنْتَیْ عَشْرَۃَ تَکْبِیْرَۃً، سَبْعًا فِی الْأُوْلٰی، وَخَمْسًا فِی الْآخِرَۃِ وَلَمْ یُصَلِّ قَبْلَہَا وَلَا بَعْدَھَا، قَالَ أَبِی وَأَنَا أَذْھَبُ اِلٰی ھٰذَا۔ (مسند احمد: ۶۶۸۸)

سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عید کی نماز میں بارہ تکبیرات کہیں، پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ اور عید سے پہلے اور بعد میں کوئی (نفل) نماز نہیں پڑھتے تھے۔ عبد اللہ بن احمد کہتے ہیں: میرے باپ امام احمد نے کہاـ: اور میرا مسلک بھی یہی ہے (کہ بارہ تکبیرات کہی جائیں)۔
Haidth Number: 2852
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۸۵۲) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۲۷۸، ابوداود: ۱۱۵۱، ۱۱۵۲، وعبد الرزاق فی ’’المصنف‘‘: ۵۶۷۷، والطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۴/ ۳۴۳، والدارقطنی: ۲/ ۴۷، والبیھقی: / ۲۸۵ (انظر: ۶۶۸۸)

Wazahat

Not Available