Blog
Books
Search Hadith

نمازِ کسوف میں قراء ت اور اس کے جہری یا سرّی ہونے کا بیان

۔ (۲۸۹۳) عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ یَصِفُ صَلَاۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْکُسُوْفِ، فَقَالَ: فَقَامَ بِنَا کَأَطْوَلِ مَا قَامَ بِنَا فِی صَلَاۃٍ قَطُّ لَا نَسْمَعُ لَہُ صَوْتًا، ثُمَّ رَکَعَ کَأَطْوَلِ مَا رَکَعَ بِنَا فِی صَلَاۃٍ قَطُّ لَا نَسْمَعُ لَہُ صَوْتًا، ثُمَّ فَعَلَ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ مِثْلَ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۰۴۴۰)

سیّدناسمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نمازِ کسوف بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں اتنا لمبا قیام کروایا کہ کسی نماز میں بھی اتنا لمبا قیام نہیں کروایا تھا، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کوئی آواز نہیں سنی تھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انتہائی طویل رکوع کیا، اتنا لمبا رکوع کسی نماز میں بھی نہیں کیا تھا، اس میں بھی ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آواز نہیں سنی تھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسری رکعت میں بھی ایسے ہی کیا تھا۔
Haidth Number: 2893
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۸۹۳) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لجھالۃ ثعلبۃ بن عباد، ولبعضہ شواھد أخرجہ مطوّلا ومختصرا ابوداود: ۱۱۸۴، والنسائی: ۳/ ۱۴۰، وابن ماجہ: ۱۲۶۴، والترمذی: ۵۶۲، وابن ابی شیبۃ: ۲/ ۴۶۹، وابن خزیمۃ: ۱۳۹۷، وابن حبان: ۲۸۵۲(انظر: ۲۰۱۶۰، ۲۰۱۷۸)

Wazahat

Not Available