Blog
Books
Search Hadith

اس شخص کا بیان جو یہ روایت کرتا ہے کہ نمازِ کسوف دورکعت ہے اور ہر رکعت میں چار رکوع ہیں

۔ (۲۹۱۵) عَنْ رَجُلٍ یُدْعَی حَنَشًا عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَسَفَتِ الشَّمْسُ فَصَلّٰی عَلِیٌّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ لِلنَّاسِ فَقَرَأَ یٰسٓ أَوْ نَحْوَھَا، ثُمَّ رَکَعَ نَحْوًا مِنْ قَدْرِ السُّوْرَۃِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، ثُمَّ قَامَ قَدْرَ السُّوْرَۃِ یَدْعُو وَیُکَبِّرُ، ثُمَّ رَکَعَ قَدْرَ قِرَائَ تِہِ أَیْضًا، ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، ثُمَّ قَامَ أَیْضًا قَدْرَ السُّوْرَۃِ، ثُمَّ رَکَعَ قَدْرَ ذٰلِکَ أَیْضًا حَتّٰی صَلّٰی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ قَالَ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ فَفَعَلَ کَفِعْلِہِ فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی ثُمَّ جَلَسَ یَدْعُوْ وَیُرَغِّبُ حَتَّی انْکَشَفَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ حَدَّثَہُمْ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَذٰلِکَ فَعَلَ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۶)

حنش نامی آدمی کہتا ہیں: سورج کو گرہن لگ گیا، سیّدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، آپ نے سورۂ یس یا اس جیسی کسی اور سورت کی تلاوت کی، پھراس سورت کے بقدر رکوع کیا، پھر اپنا سر اٹھایا اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہا، : پھر ایک سورت کی مقدار جتنا قیام کیا اور مزید دعا کی اور اللہ کی بڑائی بیان کی، پھر قراء ت کی مقدار کے برابر رکوع کیا، پھر سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہا اور پھر ایک سورت کے بقدر قیام کیا، اور پھر اسی مقدار کے مطابق رکوع کیا، بہرحال چار رکوع پورے کیے، پھر سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہا،اس کے بعد سجدہ کیا، پھر دوسری رکعت میں کھڑے ہوئے اور پہلی رکعت کی طرح اس کو ادا کیا، (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) بیٹھ گئے اور دعا کرنے لگے، اور (لوگوں کو) رغبت دلانے لگے، حتیٰ کہ سورج صاف ہوگیا، پھر لوگوں کو بیان کیا کہ بے شک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بھی ایسے ہی کیا تھا۔
Haidth Number: 2915
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۱۵) تخریـج: …اسنادہ ضعیف، حنش بن المعتمر، الأکثرون علی تضعیفہ أخرجہ البیھقی: ۳/ ۳۳۰، وابن خزیمۃ: ۱۳۸۸، ۱۳۹۴ (انظر: ۱۲۱۶)

Wazahat

Not Available