Blog
Books
Search Hadith

نمازِ خوف کی مشروعیت کا سبب، اس کا حکم اور یہ کب ادا کی جائے گی نماز خوف کی اقسام میں سے پہلی قسم کا بیان

۔ (۲۹۵۱) عَنْ سُلَیْمٍ بْنِ عَبْدٍ السَّلُوْلِیِّ قَالَ: کُنَّا مَعَ سَعِیْدِ بْنِ الْعَاصِ بِطَبَرِسْتَانِ وَمَعَہُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: أَیُّکُمْ صَلّٰی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَاۃَ الْخَوْفِ؟ فَقَالَ حُذَیْفَۃُ: أَنَا فَأْمُرْ أَصْحَابِکَ یَقُوْمُوْنَ طَائِفَتَیْنِ طَائِفَۃٌ خَلْفَکَ وَطَائِفَۃٌ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ فَتُکَبِّرُ وَیُکَبِّرُوْنَ جَمِیْعًا، ثُمَّ تَرْکَعُ فَیَرْکَعُوْنَ جَمِیَعْاً، ثُمَّ تَرْفَعُ فَیَرْفَعُوْنَ جَمِیْعًا، ثُمَّ تَسْجُدُو وَیَسْجُدُ مَعَکَ الطَّائِفَۃُ الَّتِی تَلِیْکَ، وَالطَّائِفَۃُ الَّتِی بِإِزَائِ الْعَدُوِّ قِیَامٌ بِاِزَائِ اتعَدُوِّ، فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ مِنَ السُّجُوْدِ یَسْجُدُوْنَ، ثُمَّ یَتَأَخَّرُ ہٰؤُلَائِ وَیَتَقَدَّمُ الْآخَرُوْنَ فَقَامُوْا فِی مَصَافِّہِمْ فَتَرْکَعُ فَیَرْکَعُوْنَ جَمِیْعًا، ثُمَ تَسْجُدُ فَتَسْجُدُ الطَّائِفَۃُ التَّیِ تَلِیَْکَ وَالطَّائِفَۃُ اْلأُخْرٰی قَائِمَۃٌ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ، فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ مِنَ السُّجُودِ سَجَدُوْا ثُمَّ سَلَّمْتَ وَسَلَّمَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ، وَتَاْمُرُ أَصْحَابَکَ إِنْ ہَاجَہُمْ ہَیْجٌ مِنَ الْعَدُوِّ فَقَدْ حَلَّ لَہُمْ الْقِتَالُ و

سلیم بن عبد سلولی کہتے ہیں:ہم سعید بن عاص کے ساتھ طبرستان کے علاقہ میں تھے، ان کے ہمراہ کچھ صحابہ بھی تھے۔ انہوں نے پوچھا: آپ میں سے کس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی ہے؟ سیّدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:میں نے پڑھی ہے۔ آپ اس طرح کریں کہ لوگوں کو حکم دیں کہ وہ آپ کے پیچھے دو صفوں میں کھڑے ہو جائیں۔ ایک گروہ آپ کے پیچھے ہو گا اور دوسرا دشمن کے سامنے۔ آپ اللہ اکبر کہیں گے، سب لوگ بھی اللہ اکبر کہیں گے۔ آپ رکوع کریں گے،سب لوگ بھی آپ کے ساتھ رکوع کریں گے، آپ رکوع سے سر اٹھائیں گے، سب لوگ بھی رکوع سے سر اٹھائیں گے۔ لیکن جب آپ سجدہ کریں گے تو آپ کے ساتھ والی صف سجدے کرے گی اور دوسری صف والے دشمن کے سامنے کھڑے رہیں گے۔ جب آپ سجدے کر لیں گے، تو دوسری صف والے لوگ سجدے کریں گے، پھر پہلی صف والے پیچھے اور پچھلی صف والے آگے آ جائیں گے اور اسی طریقہ کے مطابق سب لوگ آپ کے ساتھ رکوع کریں گے، لیکن جب آپ سجدہ کریں گے تو پہلی صف والے لوگ آپ کے ساتھ سجدے کریں گے اور پچھلی صف والے کھڑے رہیں گے، جب آپ سجدے کر لیں گے تو دوسری صف والے لوگ سجدے کریں گے، اس کے بعد جب آپ سلام پھیریں گے تو سب لوگ آپ کے ساتھ سلام پھیریں گے۔نیز آپ اپنے ساتھیوں کو بتلا دیں کہ اگر دشمن حملہ آور ہو جائے تو ان کے لیے (نماز کے دوران) قتال اور کلام جائز ہو جائے گا۔
Haidth Number: 2951
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۵۱) تخریـج: …اسنادہ ضعیف، سلیم بن عبد السلولی تفرد بالروایۃ عنہ أبو اسحاق السبیعی أخرجہ ابن خزیمۃ: ۱۳۶۵، والبیھقی: ۳/۲۵۲ (انظر: ۲۳۴۵۴)

Wazahat

فوائد: …یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن اس سے ملتی جلتی نماز خوف کی ایک صورت صحیح مسلم (۸۴۰) کی سیّدنا جابرbکی حدیث میں بیان کی گئی ہے۔ اور یہ حدیث مسند احمد (۲۳۲۶۸، ۲۳۴۳۳) میں بھی صحیح سند کے ساتھ گزر چکی ہے، لیکن اس کا سیاق اس سے ذرا مختلف ہے۔