Blog
Books
Search Hadith

نمازِ خوف کی چوتھی صورت امام ہر گروہ کو ایک ایک رکعت پڑھا کر اس قدر انتظار کرے کہ وہ لوگ دوسری رکعت خود پڑھ لیں

۔ (۲۹۶۲) عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِی حَثْمَہَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ رَفَعَہُ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: یَقُوْمُ الْإِمَامُ وَصَفٌّ خَلْفَہُ، وَصَفٌّ بَیْنَ یَدَیْہِ فَیُصَلِّی خَلْفَہُ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ، ثُمَّ یَقُوْمُ قَائِمًا حَتّٰی یُصَلُّوْا رَکْعَۃً أُخْرٰی (وَفِی رِوَایَۃٍ) ثُمَّ یَقْعُدُ مَکَانَہُ حَتّٰی یَقْضُوا رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ، بَدَلَ قَوْلِہٖ ثُمَّ یَقُوْمُ قَائِمًا) ثُمَّ یَتَقَدَّمُوْنَ إِلٰی مَکَانِ أَصْحَابِہِمْ، ثُمَّ یَجِیْئُ أُوْلٰئِکَ فَیَقُوْمُوْنَ مَقَامَ ہٰؤُلَائِ فَیُصَلِّی بِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ ثُمَّ یَقْعُدُ حَتَّی یَقْضُوْا رَکْعَۃً أُخْرٰی،ثُمَّ یُسَلِّمُ عَلَیْہِمْ۔ (مسند احمد: ۱۵۸۰۱)

سیّدنا سہل بن ابی حثمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں: امام نماز کے لیے کھڑا ہو جائے گا اور ایک صف اس کے پیچھے اور ایک صف اس کے آگے (یعنی دشمن کے سامنے) کھڑی ہو جائے گی۔ امام اپنے پیچھے والے لوگوں کو دو سجدوں سمیت ایک رکعت پڑھائے گا، اس کے بعد وہ کھڑا رہے گا، یہاں تک کہ یہ لوگ از خود دوسری رکعت پڑھ لیں۔ ایک روایت میں ہے: پھر امام اپنی جگہ پر بیٹھ جائے یہاں تک کہ وہ دوسری رکعت اور دوسجدے پورے کر کے اپنے ساتھیوں کے مقام پر چلے جائیں اور وہ آ کر (امام کے پیچھے) پہلے والوں کی جگہ پر کھڑے ہو جائیں، پس وہ ان کو دو سجدوں سمیت ایک رکعت پڑھائے اور پھر بیٹھ جائے گا، یہاں تک کہ وہ دوسری رکعت از خود ادا کر لیں، پھر امام ان پر سلام پھیر دے۔
Haidth Number: 2962
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۶۲) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۴۱۳۱، ومسلم: ۸۴۱ (انظر: ۱۵۷۱۰)

Wazahat

فوائد: …ایک روایت میں ہے کہ امام کھڑے ہو کر انتظار کرے اور دوسری میں ہے کہ بیٹھ کر انتظار کرے، ان میں جمع و تطبیق کی یہ صورت ہے کہ جب تک پہلا گروہ دوسری رکعت ادا کرتا رہے، امام بیٹھا رہے اور جب وہ چلا جائے تو امام کھڑے ہو کر دوسرے گروہ کے آنے کا انتظار کرے۔