Blog
Books
Search Hadith

موت کو یاد رکھنے، اس کے لیے تیار رہنے اور اہل ایمان کو اس سلسلے میں ترغیب دلانا

۔ (۲۹۷۴) عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: إِذَا أَحَبَّ الْعَبْدُ لِقَائِیْ أَجْبَبْتُ لِقَائَ ُہ وَإِذَا کَرِہَ الْعَبْدُ لِقَائِی کَرِہْتُ لِقَائَ ُہ۔)) قَالَ: فَقِیْلَ لِأَبِیْ ہُرَیْرَۃَ: مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا وَہُوَ یَکْرَہُ الْمَوْتَ وَیَفْظَعُ بِہِ؟ قَالَ أَبُوْہُرَیْرَۃَ: أَنَّہُ إِذَا کَانَ ذَالِکَ کُشِفَ بِہِ۔ (مسند احمد: ۹۸۲۱)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: جب بندہ میری ملاقات کو پسند کرتا ہے تو میں بھی اس سے ملنے کو پسند کرتا ہوں، اور جب بندہ میری ملاقات کو ناپسند کرتا ہے تو میں بھی اس سے ملنے کو پسند نہیں کرتا ۔کسی نے سیدہ ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا:ہم میں سے ہر ایک موت کو ناپسند کرتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے؟ انہوں نے کہا: جب موت کا وقت قریب آتا ہے تو سب کچھ سامنے آ جاتا ہے۔
Haidth Number: 2974
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۷۴) تخریـج: …انظر الحدیث السابق: ۴

Wazahat

فوائد: …سیّدنا ابو ہریرہbکے جواب کا مطلب یہ ہے کہ جب موت کا وقت قریب آ جاتا ہے اور ہر ایک کے انجام کے حقائق اس کے سامنے آ جاتا ہے تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی ملاقات کی پسند یا ناپسند کا مسئلہ کھڑا ہوتا ہے، خوش بخت لوگ پسند کرنے لگتے ہیں اور بد بخت کترانے لگ جاتے ہیں۔ (اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے) آمین