Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسن ظن رکھنے اور حسن خاتمہ کا بیان

۔ (۲۹۸۳) عَنْ عُمَرَ الْجُمَعِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بَعَبْدٍ خَیْرًا اِسْتَعْمَلَہُ قَبْلَ مَوْتِہِ)) فَسَأَلَہُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَا اسْتَعْمَلَہُ؟ قَالَ: ((یَہْدِیْہِ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ إِلَی الْعَمَلِ الصَّالِحِ قَبْلَ مَوْتِہٖ ثُمَّ یَقْبِضُہُ عَلٰی ذَالِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۴۹)

عمر جمعی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تووہ اسے استعمال کر لیتا ہے۔ قوم میںسے ایک آدمی نے پوچھا: اسے استعمال کرتا ہے، اس سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اسے موت سے پہلے اچھے عمل کی توفیق دے دیتا ہے، پھر اسے اسی حالت میں موت دے دیتا ہے۔
Haidth Number: 2983
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۸۳) تخریـج: …حدیث صحیح لغیرہ، وھذا اسناد فیہ تدلیس بقیۃ بن الولید (انظر:۱۷۲۱۷)

Wazahat

فوائد: …لوگ راضی ہو کر اس کے بارے میں اچھی شہادت دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول کر لیتے ہیں۔ ان احادیث سے بڑی عمر کے لوگوں کو فکر پیدا ہونی چاہیے، اس عمر کے زیادہ تر لوگ فارغ ہوتے ہیں، کوئی کام کاج نہیں ہوتا، اگر یہ لمحات اللہ تعالیٰ کے ذکرو اذکار اور دوسرے امورِ خیر میں گزر جائیں، تو ان احادیث کا مصداق بنا جا سکتا ہے۔ لیکن حقیقت ِ حال یہ ہے کہ سفید بال لوگوں کی مسجدوں میں قلت ہے، اب یہ لوگ بھی حقہ، تاش اور گپ شپ کی مجلسوں اور دوسری پنچائتوں کو ترجیح دینے لگ گئے ہیں۔