Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسن ظن رکھنے اور حسن خاتمہ کا بیان

۔ (۲۹۸۴) عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ َعْنہُ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ: ((إِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بَعَبْدٍ خَیْرًا اِسْتَعْمَلَہُ۔)) قِیْلَ: وَمَا اِسْتَعْمَلَہُ؟ قَالَ: ((یُفْتَحُ لَہُ بَیْنَ یَدَیْ مَوْتِہِ حَتّٰی یَرْضٰی َعَنْہُ مَنْ حَوْلَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۹۵)

سیّدناعمرو بن حمق خزاعی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اسے استعمال کرتا ہے۔ کسی نے پوچھا: اسے استعمال کرتے ہے، اس سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے لیے اس کی موت سے پہلے (اچھے اعمال) کھول دیئے جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کے ارد گرد والے لوگ اس سے راضی ہو جاتے ہیں۔
Haidth Number: 2984
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۸۴) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ عبد بن حمید: ۴۸۱، والبزار فی ’’مسندہ‘‘: ۲۳۱۰، وابن حبان: ۳۴۲، ۳۴۳، والحاکم: ۱/ ۳۴۰،، والطحاوی: ۲۶۴۰، والطبرانی فی ’’الشامیین‘‘: ۱۸۳ (انظر: ۲۱۹۴۹)

Wazahat

Not Available