Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسن ظن رکھنے اور حسن خاتمہ کا بیان

۔ (۲۹۸۵) عَنْ أَبِی عِنَبَۃً الْخَوْلَانِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بِعَبْدٍ خَیْرًا عَسَلَہُ۔)) قِیْلَ: وَمَا عَسَلَہُ؟ قَالَ: ((یَفْتَحُ اللّٰہُ لَہُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ مَوْتِہِ، ثُمَّ یَقْبِضُہُ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۳۷)

سیّدنا ابو عنبہ خولانی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتاہے تو اسے لوگوں میں محبوب بنا دیتا ہے۔ کسی نے کہا کہ محبوب بنا دینے سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اسے مرنے سے پہلے نیک عمل کرنے کی توفیق دے دیتا ہے، پھر اسی حالت پر اس کو موت دے دیتا ہے۔
Haidth Number: 2985
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۸۵) تخریـج: …صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۵۷۲۲، وابن الاثیر فی ’’أسد الغابۃ‘‘: ۶/ ۲۳۴ (انظر:۱۷۷۸۴)

Wazahat

Not Available