Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسن ظن رکھنے اور حسن خاتمہ کا بیان

۔ (۲۹۸۷) عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: أَسْنَدْتُّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی صَدْرِی، فَقَالَ: ((مَنْ قَالَ لَا إلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ، خُتِمَ لَہُ بِہَا دَخَلَ الجْنَۃَّ َوَمَنْ صَامَ یَوْمًا ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ خُتِمَ لَہُ بِہِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ خُتِمَ لَہُ بِہَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۱۳)

سیّدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنے سینے سے لگا کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو آسرا دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے چہرے کو چاہنے رضا کے لیے لَا إلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہااور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ جنت میں جائے گا،جس نے اللہ تعالیٰ کے چہرے کو چاہنے کے لیے ایک روزہ رکھا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ بھی جنت میں جائے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ کے چہرے کو چاہنے کے لیے صدقہ کیا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ بھی جنت میں جائے گا۔
Haidth Number: 2987
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۸۷) تخریـج: …صحیح لغیرہ، وھذا اسناد فیہ انقطاع بین نعیم بن أبی ھند و حذیفۃ أخرجہ ابن ابی شیبہ فی ’’مسندہ‘‘: ۸۲۲۲، والبیھقی فی ’’الأسماء والصفات‘‘: صـ ۳۰۳، والبزار فی ’’مسندہ‘‘: ۲۸۵۴ (انظر: ۲۳۳۲۴)

Wazahat

فوائد: …صرف ایک سبق ملتا ہے کہ اعمالِ صالحہ میں حسب ِ استطاعت تسلسل ہو اور ان کا مقصود اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضامندی کا حصول ہو۔