Blog
Books
Search Hadith

موت کی تمنا کے مکروہ ہونے اور نیک عمل والی طویل عمر کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۹۹۵) عَنْ عَلِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: مَرَّ بِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنَا وَجِعٌ وَأَنَا أَقُوْلُ: اَللّٰہُمَّ إِنْ کَانَ أَجَلِیْ قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِیْ وَإِنْ کَانَ آجِلاً فَارْفَعْنِی، وَإِنْ کَانَ بَلَائً فَصَبِّرْنِی، قَالَ: ((مَا قُلْتَ؟)) فَأَعَدْتُّ عَلَیْہِ فَضَرَبَنِیْ بِرِجْلِہِ، فَقَالَ: ((مَا قُلْتَ؟)) قَالَ: فَأَعَدْتُّ عَلَیْہِ فَقَالَ: ((اَللّٰہُمَّ عَافِہِ أَوْ اشْفِہِ (وَفِی رِوَایَۃٍ، اَللّٰہُمَّ اشْفِہِ بِدُوْنِ شَکٍ)۔)) قَالَ: فَمَا اشْتَکَیْتُ ذَالِکَ الْوَجَعَ بَعْدُ۔(مسند احمد: ۶۳۷)

سیّدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس سے گزرے جبکہ میں بیمار تھا اور یہ کہہ رہا تھا: یا اللہ! اگر میری موت کا وقت آ چکا ہے تو (موت دے کر) مجھے راحت عطا فرما،اگر موت آنے میں دیر ہے تو مجھے اٹھا لے اور اگر یہ میری آزمائش ہے تو مجھے صبر کی توفیق عطا فرما۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: تم نے کیا کہا ہے؟ جب میں نے اپنے الفاظ دہرائے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا پائوں مجھے مارا اور فرمایا: کیا کہا تم نے؟ میں نے پھر اپنے الفاظ دہرائے، اس بار آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کو عافیت دے۔ یا فرمایا کہ اے اللہ! اس کو شفا دے۔ ایک روایت میں شک کے بغیر صرف یہ الفاظ ہیں: اے اللہ! اس کو شفا دے۔ سیّدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد مجھے اس تکلیف کی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔
Haidth Number: 2995
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۹۹۵) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ الترمذی: ۳۵۶۴ (انظر:۶۳۷، ۸۴۱)

Wazahat

فائدہ: …معلوم ہواکہ کسی بیماری اور تکلیف سے گھبرا کر موت کی دعا کرنامنع ہے، اگرکوئی آدمی تنگ ہو کر ایسی دعا کرے تو اسے سمجھانا چاہئے اور اس کے لیے صحت اور شفا یابی کی دعا کرنی چاہئے۔