Blog
Books
Search Hadith

نیک عمل والی طویل عمر اور اجنبیت والی موت مرنے والے کی فضیلت کا بیان

۔ (۳۰۰۱)عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: تُوُفِّیَ رَجُلٌ بِالْمَدِیْنَہِ فَصَلّٰی عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((یَالَیْتَہٗ مَاتَ فِی غَیْرِ مَوْلِدِہِ)) فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ: لِمَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا تُوُفِّیَ فِی غَیْرِ مَوْلِدِہِ قِیْسَ لَہُ مِنْ مَوْلِدِہِ، إِلٰی مُنْقَطَعِ أَثَرِہٖ فِیْ الْجَنَّۃِ)) (مسند احمد: ۶۶۵۶)

سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ مدینہ میں ایک شخص فوت ہو گیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور فرمایا: کاش کہ یہ آدمی اپنے جائے پیدائش کے علاوہ کہیں اور فوت ہوتا۔ ایک آدمی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی دوسرے شہر میں فوت ہوتا ہے تو اس کے شہر سے مقامِ وفات تک کے برابر جگہ اسے جنت میں عطا کی جاتی ہے۔
Haidth Number: 3001
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۰۰۱)تخریـج: …اسنادہ ضعیف، حیی بن عبد اللہ المعافری ضعیف أخرجہ النسائی: ۴/ ۷، وابن ماجہ: ۱۶۱۴ (انظر: ۶۶۵۶)

Wazahat

فوائد: …اس حدیث سے معلوم ہواکہ پردیس کی موت قابل افسوس نہیں بلکہ میت کے حق میں بہتر ہے۔