Blog
Books
Search Hadith

قریب الموت کو کلمۂ توحید کی نصیحت کرنا، اس کے پاس نیک لوگوں کا حاضر ہونا اور اس کی پیشانی کا پسینہ، ان امور کا بیان

۔ (۳۰۰۲) عَنْ أَبِی سَعْیِدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَقِّنُوْا مَوْتَاکُمْ قَوْلَ لَا إلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ)) (مسند احمد: ۱۱۰۰۶)

سیّدنا ابو سعید خدر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنے قریب الموت لوگوں کو لَا إلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کیا کرو۔
Haidth Number: 3002
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۰۰۲) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۹۱۶، وأبوداود!: ۳۱۱۷ (انظر: ۱۰۹۹۳)

Wazahat

فوائد: …سیّدنا عبد اللہ b سے روایت ہے، نبی کریمa نے فرمایا: ((لَقِّنُوْا مَوْتَاکُمْ : لَاإِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، فَإِنَّ نَفْسَ الْمُؤْمِنِ تَخْرُجُ رَشْحًا، وَنَفْسُ الْکَافِرِ تَخْرُجُ مِنْ شِدْقِہٖ کَمَا تَخْرُجُ نَفْسُ الْحِمَارِ۔)) (المعجم الکبیر للطبرانی: ۳/ ۷۷/ ۱، الصحیحۃ: ۲۱۵۱) یعنی: ’’قریب الموت لوگوںکو ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ کی تلقین کیا کرو، مؤمن کا نفس پسینے کے ٹپکنے کی طرح نکلتا ہے جبکہ کافر کا نفس گدھے کے سانس لینے کی طرح اس کی باچھوں سے نکلتا ہے۔‘‘