Blog
Books
Search Hadith

قریب الموت کے پاس سورۂ یس کی تلاوت کرنے، شدتِ موت، روح کے عالَم نزع میت کی آنکھیں بند کرنے اور اس کے لیے دعا کرنے کا بیان

۔ (۳۰۱۵)عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یٓس قَلْبُ الْقُرَآنِ، لَا یَقْرَؤُہَا رَجُلٌ یُرِیْدُ اللّٰہَ تَعَالٰی وَالدَّارَ الْآخِرَۃَ غُفِرَلَہُ،وَاقْرَئُ وْہَا عَلٰی مَوْتَاکُمْ)) (مسند احمد: ۲۰۵۶۶)

سیّدنا معقل بن یسار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سورۂ یٰس قرآن مجید کا دل ہے، جو آدمی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور آخرت کی کامیابی کے لیے اس کی تلاوت کرتا ہے، اس کو بخش دیا جاتا ہے اور تم فوت ہونے والے کے قریب اس سورت کی تلاوت کیا کرو۔
Haidth Number: 3015
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۰۱۵)تخریـج: …اسنادہ ضعیف لجھالۃ الرجل وأبیہ، وسمّی فی روایۃ بأبی عثمان، ولا یعرف أخرجہ النسائی فی ’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘: ۱۰۷۵، والطبرانی: ۲۰/ ۵۱۱۔ وأخرجہ أبوداود: ۳۱۲۱، وابن ماجہ:۱۴۴۸ مختصرا بلفظ: ((اقرء وھا علی موتاکم۔)) یعنی یس۔ (انظر: ۲۰۳۰۰، ۲۰۳۰۱)

Wazahat

فوائد: …یہ روایت ضعیف ہے، بہرحال سورۂ یس عقائد کے اصول، توحید کے اثبات، ایک سے زیادہ معبودوں کی نفی، قیامت کی علامتوں اور حساب و کتاب کے احوال پر مشتمل ہے۔