Blog
Books
Search Hadith

روح سے متعلقہ مسائل

۔ (۳۰۳۶) عَنْ أُمِّ ہَانِیٍٔ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَٔنَّہَا سَأَلْتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : أَنَتَزَاوَرُ إِذَا مُتْنَا وَیَرٰی بَعْضُنا بَعْضًا؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تَکُوْنُ النَّسَمُ طَیْرًا تَعْلُقُ بِالشَّجَرِ حَتّٰی إِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ دَخَلَتْ کُلُّ نَفْسٍ فِی جَسَدِہَا)) (مسند احمد: ۲۷۹۳۱)

سیدہ ام ہانی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا کہ جب ہم مرجائیں گے تو کیا ہم ایک دوسرے کو ملیں گے اور ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمام روحوں کو پرندوں کی شکل دے دی جاتی ہے، پھر وہ درختوں سے کھاتی رہتی ہیں، جب قیامت کا دن ہو گا تو ہر روح اپنے جسم میں داخل ہو جائے گی۔
Haidth Number: 3036
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۰۳۶) تخریـج: …حدیث صحیح لغیرہ، وھذا اسناد فیہ ابن لھیعۃ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۵/ ۳۳۰، وابن سعد: ۸/ ۴۶۰ (انظر: ۲۷۳۸۷)

Wazahat

Not Available