Blog
Books
Search Hadith

میت کو ڈھانپنے اور اسے بوسہ دینے کا بیان

۔ (۳۰۴۲) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ تُوُفِّیَ سُجِّیَ بِثَوْبِ حِبَرَۃٍ۔(مسند احمد: ۲۵۰۸۸)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایک دھاری دار یمنی چادر سے ڈھانپ دیا گیا۔
Haidth Number: 3042
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۰۴۲) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۵۸۱۴، ومسلم: ۹۴۲ (انظر: ۲۴۵۸۱)

Wazahat

فوائد: …موت کے بعد میت کو ڈھانپ دینے پر اہل علم کا اجماع ہے، اس میں میت کا احترام بھی ہے اور اس کی بے پردگی ہونے سے حفاظت بھی ہے۔