Blog
Books
Search Hadith

میت پر رونے کی ناجائز صورت کا بیان

۔ (۳۰۵۳) عَنْ حَفْصَۃَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّہَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ تَعْنِی رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَخَذَ عَلَیْنَا فِی الْبَیْعَۃِ أَنْ لَا نَنُوْحَ فَمَا وَفَتِ أمْرَأَۃٌ مِنَّا، غَیْرُ خَمْسٍ أُمُّ سُلَیْمٍ وَامْرَأَۃُ مُعَاذٍ وَابْنَۃُ أَبِی سَبْرَۃَ، وَامْرَأَۃٌ أُخْرٰی۔ (مسند احمد: ۲۷۸۴۸)

سیدہ ام عطیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں:رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم سے بیعت لیتے وقت اس بات کا عہد لیا تھا کہ ہم نوحہ بھی نہیں کریں گی۔ ہم میں سے صرف ان پانچ عورتوں نے اس عہد کو پورا کیا تھا: ام سلیم، زوجۂ معاذ، بنت ِ ابو سبرہ اور ایک اور خاتون۔
Haidth Number: 3053
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۰۵۳) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۹۳۶ (انظر: ۲۷۳۰۵)

Wazahat

فوائد: …پانچویں خاتون سیدہ ام عطیہ cخود تھیں۔ ان کی مراد یہ ہے کہ جن عورتوں نے آپaکی بیعت کی تھی، ان میں سے پانچ نے پوری طرح اس عہد کو نبھایا تھا۔