Blog
Books
Search Hadith

نوحہ کے بغیر رونے کی رخصت کا بیان

۔ (۳۰۸۰) عَنْ إِبْرَہِیْمَ الْہَجَرِیِّ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی أَوْفٰی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ، فَمَاتَتْ ابْنَۃٌ لَہُ وَکَانَ یَتْبَعُ جَنَازَتَہَا عَلٰی بَغْلَۃٍ خَلْفَہَا، فَجَعَلَ النِّسَائُ یَبْکِیْنَ، فَقَالَ: لَا تَرْثِیَنَّ، فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنِ الْمَرَاثِی، فَتُفِیْضُ إِحْدَاکُنَّ مِنْ عَبَرَاتِہَا مَا شَائَ تْ، کَبَّرَ عَلَیْہَا أَرْبَعًا ثُمَّ قَامَ بَعْدَ الرَّابِعَۃِ قَدْرَ مَا بَیْنَ التَّکْبِیْرَتَیْنِ یَدْعُوْ، ثُمَّ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصْنَعُ فِی الْجَنَازَۃِ ہٰکَذَا۔ (مسند احمد: ۱۹۳۵۳)

سیّدنا عبد اللہ بن ابی اوفیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ،جو بیعت ِ رضوان کرنے والے صحابہ میں سے تھے، کی بیٹی کاانتقال ہو گیا۔ وہ ایک خچر پر سوار جنازہ کے پیچھے جا رہے تھے، اتنے میں عورتیں رونے لگیں، انہوں نے کہا: مرثیے مت کہو، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مرثیوں سے منع فرمایا ہے۔ البتہ جس قدر چاہو آنسو بہا سکتی ہو۔ پھر انہوں نے نماز جنازہ میں چار تکبیرات کہیں، چوتھی تکبیر کے بعد بھی دو تکبیروں کے درمیان وقفہ کے برابر کھڑے ہو کر دعائیں کرتے رہے۔ پھر کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی جنازہ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔
Haidth Number: 3080
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۰۸۰) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لضعف ابراہیم بن مسلم الھجری شیخ البانی نے ابن ماجہ کی روایت کو صحیح کہا، اس میں چار تکبیرات اور چوتھی تکبیر کے بعد دعا کرنے کا ذکر ہے، اس کا صحیح سند کے ساتھ ایک موقوف شاہد سنن بیہقی میں ہے۔ (ملاحظہ ہو: احکام الجنائز للألبانی: صـ۱۲۶)۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۵۰۳، ۱۵۹۲(انظر: ۱۹۱۴۰)

Wazahat

فوائد: …اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جنازے میں چوتھی تکبیر اور سلام کے درمیان دعا کرنا بھی ثابت ہے۔