Blog
Books
Search Hadith

میاں بیوی کا ایک دوسرے کو غسل دینے کا بیان

۔ (۳۱۰۰) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْیَوْمِ الَّذِی بُدِیَٔ فِیْہِ ،فَقُلْتُ: وَا رَأْسَاہُ، فَقَالَ: ((وَدِدْتُّ أَنَّ ذَالِکَ کَانَ وَأَنَا حَیٌّ فَہَیَّأْتُکِ وَدَفَنْتُکِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۶۲۶)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتی ہیں: جس دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (کی مرض الموت) کا آغاز ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے اورمیں نے کہا: ہائے میرا سر۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تو چاہتا ہوں کہ ایسا ہوتا کہ(تم بیمار ہو جانے کے بعد فوت ہو جاتیں) پھر تم کو تیار کر کے دفن کر دیتا۔
Haidth Number: 3100
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۰۰) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۲۳۸۷، وأخرجہ البخاری: ۵۶۶۶، ۷۲۱۷ بلفظ: ((فأستغفر لک وأدعو لک)) بدل: ((فھیأتک ودفنتک)) (انظر: ۲۵۱۱۳)

Wazahat

Not Available