Blog
Books
Search Hadith

شہید کو غسل نہ دینے کا بیان

۔ (۳۱۰۶) عَنْ إِبْرَاہِیِْمَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ فَرُّوخَ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: شَہِدْتُّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ دُفِنَ فِی ثِیَابِہِ بِدِمَائِہِ وَلَمْ یُغَسَّلْ۔ (مسند احمد: ۵۳۱)

عبد اللہ بن فروخ کہتے ہیں:میں موجود تھا، سیّدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو خون سمیت ان کے کپڑوں میں دفن کیا گیا اور ان کو غسل نہیں دیا گیا۔
Haidth Number: 3106
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۰۶) تخریـج: …اسنادہ ضعیف، محبوب بن محرز ضعفہ الدارقطنی، وقال ابو حاتم: یکتب حدیثہ، وذکرہ ابن حبان فی الثقات، وابراہیم بن عبد اللہ بن فروخ مجھول (انظر: ۵۳۱)

Wazahat

فوائد: …تمام احادیث اپنے مفہوم میں واضح ہیں کہ شہید سے اسلحہ وغیرہ اتار کر اس کو غسل دیئے بغیر اس کو اس کے کپڑوں میں کفن دے کر نماز جنازہ پڑھے بغیر دفن کر دیا جائے گا اور مجبوری کے وقت دو تین تین افراد کو ایک ایک قبر میں دفن کیا جا سکتا ہے، البتہ ان میںجو زیادہ قرآن مجید پڑھنے والا ہو، اسے قبلہ کی طرف مقدم کر کے رکھا جائے۔ لیکن شہید کی نماز جنازہ پڑھنا بھی درست ہے، دلائل درج ذیل ہیں: سیّدنا عقبہ بن عامرbکہتے ہیں: نبی کریمaایک دن نکلے اور آٹھ سالوں کے بعد احد والوں پر اسی طرح نماز پڑھی، جیسے میت پر پڑھتے، ایسے معلوم ہوتا تھا کہ آپaزندوں اور مردوں کو الوداع کہہ رہے ہیں، پھر منبر کی طرف پھرے۔ …۔ (بخاری، مسلم)