Blog
Books
Search Hadith

میت کو غسل دینے کا بیان

۔ (۳۱۰۹) عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لَہُمْ فِی غُسْلِ ابْنَتِہِ: ((اِبْدَأْنَ بِمَیَامِنْہَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوْئِ مِنْہَا۔)) (مسند احمد: ۲۷۸۴۵)

سیدہ ام عطیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی صاحب زادی کے غسل کے موقعہ پر انہیں فرمایا: اس کی دائیں جانب سے اور اعضائے وضو سے غسل شروع کرو۔
Haidth Number: 3109
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۰۹) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۱۶۷، ۱۲۵۵، ۱۲۵۶، ومسلم: ۹۳۹ (انظر: ۲۷۳۰۲)

Wazahat

فوائد: …اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ غسل دینے والا پہلے میت کی دائیں جانب کھڑا ہو اور اِس جانب کو دھونے سے پہلے اس طرف کے وضو والے اعضاء پہلے دھوئے، پھر یہی عمل بائیں جانب کھڑا ہو کر کرے، اس طرح ایک دفعہ غسل مکمل ہو جائے گا۔ میت کو وضو کروانا، اس کے بارے میں کوئی صحیح اور واضح روایت نہیں ہے، سیدہ ام سلیمcسے مروی حدیث درج ذیل ہے: نبی کریمaنے فرمایا: ((فاذا فرغت من غسل سُفْلتھا غسلا نقیا بماء وسدر فوضئیھا وضوء للصلاۃ ثم اغسلیھا۔)) یعنی: ’’پس جب تو اس کے نچلے حصے کو پانی اور بیری کے پتوں سے اچھی طرح دھونے سے فارغ ہو جائے تو اسے نماز والا وضو کروانا، پھر غسل دینا۔‘‘ (معجم کبیر طبرانی: ۲۵/ ۱۲۴)