Blog
Books
Search Hadith

مرد اور عورت کے کفن کی کیفیت کا بیان ، نیز وہ کتنے کپڑے ہونے چاہئیں

۔ (۳۱۱۶) وَعَنْہُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَیْضًا قَالَ: کُفِّنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی بُرْدَیْنِ أَبْیَضَیْنِ وَبُرْدٍ أَحْمَرَ۔ (مسند احمد: ۲۸۶۳)

سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سفید رنگ کی دو اور سرخ رنگ کی ایک چادر میں کفن دیا گیا۔
Haidth Number: 3116
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۱۶) تخریـج: …حسن، محمد بن عبد الرحمن بن أبی لیلی قد توبع أخرجہ البیھقی: ۳/ ۴۰۰، والطبرانی: ۱۲۰۵۶، وعبد الرزاق: ۶۱۶۶ (انظر: ۲۲۸۴، ۲۸۶۱)

Wazahat

فوائد: …درج ذیل حدیث کی روشنی میں سیّدنا عبد اللہ بن عباسbکی مندرجہ بالا حدیث کو سمجھا جا سکتا ہے: سیدہ عائشہ c کہتی ہیں: رسول اللہaکو روئی کے بنے ہوئے سفید رنگ کے تین سحولی کپڑوں میں کفن دیا گیا، ان میں کوئی قمیص یا پگڑی نہیں تھی، رہا مسئلہ لوگوں کے اس قول کا کہ آپaکو حلّہ میں کفن دیا گیا، تو یہ ایک شبہ کا نتیجہ ہے، کیونکہ آپaکو کفن دینے کے لیے حلّہ خریدا تو گیا تھا، لیکن پھر اسے ترک کر دیا گیا اور آپa کو سفید رنگ کے تین سحولی کپڑوں میں کفن دے دیا گیا۔