Blog
Books
Search Hadith

مرد اور عورت کے کفن کی کیفیت کا بیان ، نیز وہ کتنے کپڑے ہونے چاہئیں

۔ (۳۱۱۷) عَنِ ابْنَۃِ أُہْبَانَ أَنَّ أَبَاھَا أَمَرَ أَہْلَہُ حِیْنَ ثَقُلَ أَنْ یَکَفِّنُوْہُ وَلَا یُلْبِسُوْہُ قَمِیْصًا، قَالَتْ: فَأَلْبَسْنَاہُ قَمِیصًا، فَأَصْبَحْنَا وَالْقَمِیْصُ عَلَی الْمِشْجَبِ۔ (مسند احمد: ۲۰۹۴۷)

بنت اہبان سے روایت ہے کہ جب ان کے والد مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے اپنے اہل و عیال کو وصیت کی کہ وہ ان کو کفن دیں اورقمیص نہ پہنائیں۔ وہ کہتی ہیں: مگر ہم نے ان کو قمیص پہنا دیا، لیکن جب صبح ہوئی تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) قمیص کھونٹی پرموجود تھی۔
Haidth Number: 3117
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۱۷) تخریـج: …حدیث حسن۔ أخرجہ الطبرانی: ۸۶۴ (انظر: ۲۰۶۷۱)

Wazahat

فوائد: …اس میں سیّدنا اہبانb کی منقبت کا بیان ہے کہ گھر والوں نے ان کی وصیت کو نافذ کرنے سے روگردانی کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کو عزت دی اور ان کی وصیت کی تکمیل کے باطنی اسباب پیدا کر دیئے۔