Blog
Books
Search Hadith

مرد اور عورت کے کفن کی کیفیت کا بیان ، نیز وہ کتنے کپڑے ہونے چاہئیں

۔ (۳۱۱۸) عَنْ لَیْلٰی ابْنَۃِ قَانِفٍ الثَّقَفِیَّۃِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کُنْتُ فِیْمَنْ غَسَّلَ أُٔمَّ کُلْثُوْمٍ بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا عِنْدَ وَفَاتِہَا وَکَانَ أَوَّلَ مَا أَعْطَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ الْحِقَائُ’ ثُمَّ الدِّرْعُ، ثُمَّ الْخِمَارُ،ثُمَّ الْمِلْحَفَۃُ، ثُمَّ أُدْرِجَتْ بَعْدُ فِی الثَّوْبِ الآخِرِ، قَالَتْ: وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْبَابِ مَعَہُ کَفَنُہَا یُنَاوِلُنَاہُ ثَوْبًا ثَوْبًا۔ (مسند احمد: ۲۷۶۷۶)

سیدہ لیلیٰ بنت قانف ثقفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں:میں ان عورتوں میں شامل تھی، جنہوں نے سیدہ ام کلثوم بنت رسول ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو ان کی وفات کے موقع پر غسل دیا تھا۔ ان کے کفن کے لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سب سے پہلے ہمیں اپنے تہبند کی چادر دی،اس کے بعد بالترتیب قمیص، دوپٹہ اور ایک بڑی چادر دی، پھر ان کو ایک اور کپڑے میں لپیٹ دیا گیا۔سیدہ لیلیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ان کا کفن تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ایک کر کے یہ کپڑے ہمیں پکڑا رہے تھے۔
Haidth Number: 3118
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۱۸) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لجھالۃ نوح بن حکیم الثقفی، وأما الرجل الذی یقال لہ داود، فاللہ اعلم من ھو أخرجہ ابوداود: ۳۱۵۷ (انظر: ۲۷۱۳۵)

Wazahat

فوائد: …چونکہ یہ پانچ کپڑوں والی حدیث ضعیف ہے، اس لیے عورت کو بھی آپaکی طرح تین کپڑوں میں ہی کفن دیا جائے گا۔