Blog
Books
Search Hadith

چھوٹے اور قبل از وقت پیدا ہونے والے نامکمل بچے کی نماز جنازہ پڑھنے اور نہ پڑھنے کا بیان

۔ (۳۱۵۳) عَنْ إِسْمَاعِیْلَ السُّدِّیِّ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُلْتُ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی ابْنِہِ إِبْرَاہِیْمَ قَالَ: لَا أَدْرِی، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ لَوْ عَاشَ کَانَ صَدِّیْقًا نَبِیًّا۔ (مسند احمد: ۱۴۰۳۰)

اسمٰعیل سدی کہتے ہیں میں نے سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سوال کیا کہ آیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے فرزند ابراہیمؓ کی نماز جنازہ پڑھی تھی؟ انہوں کہا، مجھے معلوم نہیں۔ ابراہیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو، وہ اگر زندہ رہتا تو صدیق نبی ہوتا۔
Haidth Number: 3153
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۵۳) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابن سعد: ۱/ ۱۴۰ (انظر: ۱۳۹۸۵)

Wazahat

فوائد: …اس موضوع کی موقوف روایات کو بھی مرفوع کا حکم دیا جائے گا، کیونکہ ان کا رائے اور اجتہاد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسماعیل کہتے ہیں: میں نے سیّدنا ابن ابی اوفیbسے پوچھا کہ کیا اس نے آپaکے بیٹے ابراہیم کو دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا: وہ چھوٹی عمر میں ہی فوت گئے تھے، اگر یہ فیصلہ ہو چکا ہوتا کہ محمدaکے بعد