Blog
Books
Search Hadith

وقت کے امام کا خیانت کرنے والے اور خودکشی کرنے والے جیسے لوگوںکی نماز جنازہ نہ پڑھنے کا بیان

۔ (۳۱۵۵) عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا َٔنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ تُوُفِّی بِخَیْبَرَ، وَأَنَّہُ ذُکِرَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((صَلُّوْا عَلٰی صَاحِبِکُمْ۔)) قَالَ: فَتَغَیَّرَتْ وَجُوْہُ الْقَوْمِ لِذَالِکَ فَلَمَّا رَأَی الَّذِی بِہِمْ قَالَ: ((إِنَّ صَاحِبَکُمْ غَلَّ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ۔)) فَفَتَّشْنَا مَتَاعَہُ فَوَجَدْنَا فِیْہِ خَرَزًا مِنْ خَرَزِ الْیَہُوْدِ مَا یُسَاوِی دِرْہَمَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۷۱۵۶)

سیّدنا زید بن خالد جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان خیبر میں فوت ہو گیا، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم خود ہی اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔ یہ سن کر صحابہ کے چہرے متغیر ہو گئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جب ان کی پریشانی دیکھی تو فرمایا: تمہارے اس ساتھی نے اللہ کی راہ میں (مالِ غنیمت میں سے) خیانت کی ہے۔ پھر ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو ہمیں اس میں یہودیوں کے موتیوں میں سے کچھ موتی ملے، جو دو درہموں کے برابر تھے۔
Haidth Number: 3155
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۵۵) تخریـج: …حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۲۷۱۰، والنسائی: ۴/ن ۶۴، وابن ماجہ: ۲۸۴۸(انظر: ۱۷۰۳۱، ۲۱۶۷۵)

Wazahat

فوائد: …بلاشک و شبہ مسلمانوں کو خائن کی نماز جنازہ ادا کرنی چاہیے، آپaکا یہ نماز ادا نہ کرنا، اس سے مقصود لوگوں کو زجرو توبیخ کرنا تھا، تاکہ دوسرے لوگ ایسے جرم کا ارتکاب کرنے سے باز رہیں۔ ہمارے معاشرے میں اس سنت پر عمل کرنے کی صورت یہ ہو گی کہ شہر کے مشہور و معروف علمائے دین ایسے مجرموںکے جنازے میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔ اس حدیث ِ مبارکہ سے خائن لوگوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے کہ آپaنے دو درہموں