Blog
Books
Search Hadith

غائبانہ نماز جنازہ کا بیان

۔ (۳۱۶۳) عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أَسِیدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَائَ ذَاتَ یَوْمٍ،فَقَالَ: ((صَلُّوْا عَلٰی أَخٍ لَکُمْ مَاتَ بِغَیْرِ أَرْضِکُمْ)) قَالُوْا: مَنْ ہُوَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((صَحْمَۃُ النَّجَاشِیُّ)) فَقَامُوْا فَصَلَّوْا عَلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۲۴۷)

سیّدنا حذیفہ بن اسید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے اور فرمایا: اپنے ایک بھائی کی نماز جنازہ پڑھو، جو علاقہ غیر میں فوت ہو گیا ہے۔ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! وہ کون؟ فرمایا: صحمہ نجاشی۔ چنانچہ صحابہ کھڑے ہوئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔
Haidth Number: 3163
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۶۳) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۵۳۷ (انظر: ۱۶۱۴۶، ۱۶۱۴۷)

Wazahat

فوائد: …اس نجاشی کا نام ’’اصحمہ‘‘ تھا، جیسا کہ اس سے پہلے والی حدیث میں گزر چکا ہے، وہ روایات شاذ ہیں، جن میں اس کا نام ’’صحمہ‘‘ یا ’’صمحہ‘‘ بتلایا گیا ہے۔