Blog
Books
Search Hadith

غائبانہ نماز جنازہ کا بیان

۔ (۳۱۶۴) عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ َٔنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّ أَخَاکُمُ النَّجَاشِیَّ قَدْ مَاتَ فَقُوْمُوْا فَصَلُّوْا عَلَیْہِ۔)) قَالَ: فَقُمْنَا فَصَفَفْنَا عَلَیْہِ کَمَا نَصُفُّ عَلَی الْمَیِّتِ وَصَلَّیْنَا عَلَیْہِ کَمَا نُصَلِّی عَلَی الْمَیِّتِ۔ (مسند احمد: ۲۰۱۸۴)

سیّدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارا بھائی نجاشی فوت ہوگیا ہے، پس آئو اور اس کی نماز جنازہ پڑھو۔ چنانچہ ہم کھڑے ہوئے اور اس طرح صفیں بنائیں جیسے ہم میت پر صفیں بناتے ہیں اوراس طرح نماز جنازہ پڑھی، جس طرح ہم حاضر میت کی نماز جنازہ پڑھتے ہیں۔
Haidth Number: 3164
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۶۴) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ الترمذی: ۱۰۳۹، والنسائی: ۴/ ۷۰(انظر: ۱۹۹۴۲)

Wazahat

فوائد: …صفوں، تکبیروں اور دعاؤں وغیرہ کا سلسلہ اسی طرح کا تھا، جیسے حاضر میت کا ہوتا ہے۔