Blog
Books
Search Hadith

دفن کے بعد قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان

۔ (۳۱۶۹) عَنْ أَنَسِ (بْنِ مَالِکَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) أَنَّ أَسْوَدَ کَانَ یُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ، فَدُفِنَ لَیْلًا وَاَتَی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأُخْبِرَ فَقَالَ: ((اِنْطَلَقُوْا إِلٰی قَبْرِہِ۔)) فَانْطَلَقُوْا إِلٰی قَبْرِہِ، فَقَالَ: ((إِنَّ ہٰذِہِ الْقُبُوْرَ مُمْتَلِئَۃٌ عَلٰی أَہْلِہَا ظُلْمَۃً، وَإِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یُنَوِّرُہَا بِصَلَاتِی عَلَیْہَا۔)) فَأَتَی الْقَبْرَ فَصَلّٰی عَلَیْہِ، وَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الأَنْصَارِ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ أَخِی مَاتَ وَلَمْ تُصَلِّ عَلَیْہِ، قَالَ: فَأَیْنَ قَبْرُہُ؟ فَأَخْبَرَہُ فَانْطَلَقَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَعَ اْلأَنْصَارِیِّ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۴۵)

سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام آدمی مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا، وہ رات کو فوت ہو گیا اور اسے رات کو ہی دفن کر دیا گیا۔ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کی اطلاع دی گئی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: چلو اس کی قبر کی طرف، یہ قبریں اندھیرے سے بھری ہوئی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو ان پر میری نماز کی وجہ سے روشن کر دیتا ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کی قبر کے پاس آئے اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ ایک انصاری صحابی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا بھائی فوت ہوا تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی تھی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: اس کی قبر کہاں ہے؟ اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلایا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے ہمراہ وہاں تشریف لے گئے۔
Haidth Number: 3169
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۶۹) تخریـج: …صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الدارقطنی: ۲/ ۷۷، والطیالسی: ۲۴۴۶۔ وأخرجہ مختصرا مسلم: ۹۵۵ بلفظ: ان النبیV صلی علی قبر۔ (انظر: ۱۲۳۱۸، ۱۲۵۱۷)

Wazahat

Not Available