Blog
Books
Search Hadith

نماز جنازہ میں تکبیرات کی تعداد اور سلام کا بیان

۔ (۳۱۷۹) عَنْ یَحْییَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْجَابِرِ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ عِیْسَی مَوْلًی لِحُذَیْفَۃَ (بْنِ الْیَمَانِ) بِاالْمَدَائِنِ عَلٰی جَنَازَۃٍ فَکَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَیْنَا فَقَالَ: مَا وَہَمْتُ، وَلَا نَسِیْتُ وَلٰکِنْ کَبَّرْتُ کَمَا کَبَّرَ مَوْلَایَ وَوَلِیُّ نِعْمَتِی حُذَیْفَہُ ابْنُ الْیَمَانِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ وَکَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَیْنَا فَقَالَ: مَا نَسِیْتُ وَلَا وَہَمْتُ وَلٰکِنْ کَبَّرْتُ کَمَا کَبَّرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی جَنَازَۃٍ فَکَبَّرَ خَمْسًا۔ (مسند احمد: ۲۳۸۴۱)

یحییٰ بن عبد اللہ کہتے ہیں:میں نے مدائن میں سیّدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے غلام عیسیٰ کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی، انہوں نے پانچ تکبیرات کہیں، پھرہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا: مجھے وہم ہوا ہے نہ میں بھولا ہوں، میں نے تو اسی طرح تکبیرات کہی ہیں، جس طرح میرے آقا سیّدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہی تھیں، انہوں نے ایک جنازہ پڑھااور پانچ تکبیرات کہیں، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر کہا: میں بھولا ہوں نہ مجھے وہم ہوا ہے، بات یہ ہے کہ میں نے اسی طرح تکبیرات کہی ہیں جس طرح رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کہی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانچ تکبیرات کہیں ہیں۔
Haidth Number: 3179
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۷۹) تخریـج: …صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف، یحیی بن عبد اللہ التیمی مختلف فیہ، ولم یتابع علی حدیثہ ھذا، وعیسی مولی حذیفۃ البزاز ضعفہ الدارقطنی أخرجہ الخطیب فی ’’تاریخ بغداد‘‘: ۱۱/ ۱۴۲، والطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۱/ ۴۹۴، والدارقطنی: ۲/ ۷۳، و أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۳/ ۳۰۳ مقتصرا علی فعل حذیفۃ (انظر: ۲۳۴۴۸)

Wazahat

Not Available