Blog
Books
Search Hadith

نمازِ جنازہ میں میت پر پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان

۔ (۳۱۸۱) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌وَقَدْ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ یُصَلِّی عَلٰی جَنَازَۃٍ قَالَ: سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: ((أَنْتَ خَلَقْتَہَا وَأَنْتَ رَزَقْتَہَا، وَأَنْتَ ہَدَیْتَہَا لِلإِسْلَامِ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوْحَہاَ، تَعْلَمُ سِرَّہَا وَعَلَانِیَتَہَا، جِئْنَا شُفْعَائَ فَاغْفِرْلَہَا۔)) (مسند احمد: ۷۴۷۱)

سیّدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایک میت پر نماز جنازہ میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا: أَنْتَ خَلَقْتَہَا وَأَنْتَ رَزَقْتَہَا، وَأَنْتَ ہَدَیْتَہَا لِلإِسْلَامِ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوْحَہاَ، تَعْلَمُ سِرَّہَا وَعَلَانِیَتَہَا، جِئْنَا شُفْعَائَ فَاغْفِرْلَہَا۔ (تونے اسے پیدا کیا، تو نے اس کو رزق دیا،تونے اسے اسلام کی طرف ہدایت دی، تونے اس کی روح کو قبض کیا اور تو ہی اس کے ظاہر اور باطن کو جانتا ہے، ہم اس کے سفارشی بن کر آئے ہیں، پس تو اس کو بخش دے)۔
Haidth Number: 3181
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۸۱) تخریـج: …ضعیف، فیہ ثلاث علل:(۱) اضطراب وقع فی اسنادہ، و(۲) جہالۃ بعض رواتہ و (۳) روایۃ بعضھم موقوفا علی أبی ھریرۃ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۳/ ۲۹۲، ۱۰/ ۴۱۰، والبیھقی: ۴/ ۴۲، والنسائی فی ’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘: ۱۰۷۶، والطبرانی: ۱۱۸۲(انظر: ۷۴۷۷)

Wazahat

Not Available