Blog
Books
Search Hadith

مسجد میں نماز جنازہ کا بیان

۔ (۳۱۹۲)عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ فِی الْمَسْجِدِ فَلَیْسَ لَہُ شَیْئٌ۔)) (مسند احمد: ۹۷۲۸)

لیکن یہ روایت صحیح ہے، کیونکہ اس صالح سے ابن ابی ذئب کا سماع اس کے اختلاط سے پہلے کا تھا، جیسا کہ شیخ البانی نے وضاحت کی ہے، ملاحظہ ہو: (صحیحہ: ۲۳۵۱۔ أخرجہ ابوداود: ۳۱۹۱، وابن ماجہ: ۱۵۱۷(انظر: ۹۷۳۰)۔ سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مسجد میں نماز جنازہ پڑھی، اس کے لیے کوئی ثواب نہیں ہے۔
Haidth Number: 3192
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۹۲)تخریـج: …اسنادہ ضعیف، صالح مولی التوأمۃ کان قد اختلط

Wazahat

فوائد:… اگر اس روایت کے لفظ ’’لَہٗ‘‘ میں ’’لام‘‘ کو ’’عَلٰی‘‘ کے معنی میں لیا جائے تو اس روایت کا معنی یہ ہو گا: ’’جس نے مسجد میں نماز جنازہ پڑھی، اس پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘ جبکہ سنن ابوداود کے الفاظ بھی ’’فَـلَا شَیْئَ عَلَیْہِ‘‘ کے ہیں اور قرآن و حدیث نصوص میں ’’لام‘‘ کو ’’عَلٰی‘‘ کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَاِنْ اَسَأْتُمْ فَلَھَا} یعنی ’’فَعَلَیْھَا‘‘ اگر اس حدیث کا یہ معنی کیا جائے تو اس کا سیدہ عائشہc کی سابقہ روایات سے کوئی تعارض نہیں رہے گا، لیکن اس کا معنی ’’اس کے لیے کوئی ثواب نہیں ہے‘‘ ہی کیا جائے تو پھر تعارض پیدا ہو جائے گا۔