Blog
Books
Search Hadith

جنازہ کو اٹھانے، اس کو لے چلنے اور اس سے متعلقہ دیگر امور کا بیان جنازہ کو اٹھانے اور دوڑے بغیر تیزی سے لے کر جانے کا بیان

۔ (۳۱۹۴) عَنْ عَطَائٍ قَالَ: حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ جَنَازَۃَ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بِسَرِفَ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: ہٰذِہِ مَیْمَوْنَۃُ، إِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَہاَ فَـلَا تُزَعْزِعُوْہَا وَلَا تُزَلْزِلُوْہَا۔ (مسند احمد: ۲۰۴۴)

عطاء کہتے ہیں:ہم سرف کے مقام پر سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ زوجۂ رسول سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے جنازے میں شریک تھے، انھوں نے کہا: یہ سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ہیں، جب تم ان کی میت کو اٹھائو تو اسے شدت اور سختی کے ساتھ حرکت نہ دو۔
Haidth Number: 3194
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۹۴) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۵۰۶۷، ومسلم: ۱۴۶۵(انظر: ۲۰۴۴، ۳۲۵۹)

Wazahat

فوائد: …جب آپ aعمرۂ قضا ادا کر کے مکہ سے واپس لوٹ رہے تھے تو اسی مقام پر سیدہ میمونہcسے شادی کی تھی، سیدنا ابن عباسbکے قول کا مطلب یہ ہے کہ میت کی کرامت کا لحاظ کرتے ہوئے اس کے ساتھ نرمی کی جائے۔