Blog
Books
Search Hadith

جنازہ کو اٹھانے، اس کو لے چلنے اور اس سے متعلقہ دیگر امور کا بیان جنازہ کو اٹھانے اور دوڑے بغیر تیزی سے لے کر جانے کا بیان

۔ (۳۱۹۶) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ مِہْرَانَ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ حِیْنَ حَضَرَہُ الْمَوْتُ: لَاتَضْرِبُوْا عَلَیَّ فُسْطَاطًا، وَلَا تَتْبِعُوْنِی بِمِجْمَرٍ، وَأَسْرِعُوْا بِی، فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((إِذَا وُضِعَ الرَّجُلُ الصَّالِحُ عَلٰی سَرِیْرِہِ قَالَ قَدِّمُوْنِی قَدِّمُوْنِی، وَإِذَا وُضِعَ الرَّجُلُ السُّوْئُ عَلٰی سَرِیْرِہِ قَالَ یَا وَیْلَہُ أَیْنَ تَذْہَبُوْنَ بِی۔)) (مسند احمد: ۷۹۰۱)

عبدالرحمن بن مہران کہتے ہیں:جب سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا: مجھ پر کوئی خیمہ نصب نہ کرنا اور میرے جنازے کے ساتھ دھونی دان لے کر نہ جانا اور میرے بارے میں جلدی کرنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب نیک آدمی کو چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے: مجھے جلد لے چلو، مجھے جلد لے چلو، لیکن جب گنہگار بندے کو چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے: ہائے! تم مجھے کدھر لے جا رہے ہو۔
Haidth Number: 3196
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۱۹۶) تخریـج: …صحیح لغیرہ۔ أخرجہ النسائی: ۴/۴۰، والطیالسی: ۲۳۳۶، والبیھقی: ۴/ ۲۱، وأخرجہ البخاری عن أبی سعید الخدری: ۱۳۱۴، ۱۳۱۶ (انظر: ۷۹۱۴)

Wazahat

فوائد: …’’مجھ پر کوئی خیمہ نصب نہ کرنا‘‘ اس کا معنی یہ ہے کہ کوئی ایسا خیمہ نہ لگانا، جس میں لوگ تعزیت کے لیے جمع ہو کر بیٹھ جائیں۔