Blog
Books
Search Hadith

جنازے کے ساتھ آگ لے جانے، چیخ و پکار کرنے اور عورتوں کے جانے کا ممنوع ہونا

۔ (۳۲۱۲) عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: مَرَّتْ بِنَا جَنَازَۃٌ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَوْ قُمْتَ بِنَا مَعَہَا، قَالَ: فَأَخَذَ بِیَدِی فَقَبَضَ عَلَیْہَا قَبْضًا شَدِیْدًا، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنَ الْمَقَابِرِ سَمِعَ رَنَّۃً مِنْ خَلْفِہِ وَہُوَ قَابِضٌ عَلٰی یَدِی فَاسْتَدَارَ، فَاسْتَقْبَلَہَا فَقَالَ لَہَا شَرًّا، وَقَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَتَّبِـعَ جَنَازَۃً فِیْہَا رَنَّۃٌ۔ (مسند احمد: ۵۶۶۸)

مجاہد سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا، پھر انھوں نے کہا: اگر تم بھی کھڑے ہو اور (ہمارے ساتھ چلو)۔ پھر انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور اس کو سختی سے پکڑا، جب ہم قبرستان کے قریب پہنچے تو انہوں نے اپنے پیچھے ایک عورت کے چیخنے کی آواز سنی، جبکہ انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، انھوں نے مجھے گھمایا اور اس کی طرف متوجہ ہو کر اس کو ڈانٹا اور کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایسے جنازے کے ساتھ جانے سے منع فرمایا ہے، جس کے ساتھ رونے کی آواز ہو۔
Haidth Number: 3212
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۲۱۲) تخریـج: …حسن بمجموع طرقہ و شواہدہ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۳۴۹۸، ورواہ ابن ماجہ: ۱۵۸۳ مختصرۃ بالمرفوع فقط (انظر: ۵۶۶۸)

Wazahat

فوائد: …ابن ماجہ کی روایت میں ’’رَانَّۃٌ‘‘ (رونے والی خاتون)کے الفاظ ہیں۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عورتوں کے لیے ان کی بے صبری کی وجہ سے جنازوں کے ساتھ چلنا مکروہ ہے۔ بہرحال اگر نماز جنازہ مسجد یا گھر کے اندر ہی پڑھا جا رہا ہو تو عورتوں کو شرکت کرنی چاہیے، جیسا کہ گزر جانے والے چوتھے باب ’’مسجد میں نماز جنازہ کا بیان‘‘ میں مذکورہ احادیث سے ثابت ہوتا ہے۔